ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / پاکستان کے متعلق پوچھے گئے سوال پر کپل دیو ناراض 

پاکستان کے متعلق پوچھے گئے سوال پر کپل دیو ناراض 

Tue, 20 Sep 2016 18:58:58  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی، 20؍ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )ماضی عظیم آل راؤنڈر کپل دیو آج یہاں کبڈی ورلڈ کپ کی پریس کانفرنس میں اس وقت اپنے غصے پر قابو نہیں رکھ پائے جب ایک صحافی نے ان سے پوچھا کہ 7 ؍اکتوبر سے احمد آباد میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے پاکستان کو کیوں مدعو نہیں کیا گیا۔پریس کانفرنس میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کپل اس سوال پر اکھڑ گئے۔انہوں نے کہاکہ اگر آپ ہندوستانی ہو، تو آپ کو یہ سوال نہیں پوچھنا چاہیے ، کیا ایسا سوال پوچھنے کے لیے یہ صحیح وقت ہے؟ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے اتوار کو اڑ ی میں جیش محمد کے دہشت گردوں کے فدائین حملے کے تناظر میں یہ بات کہی۔حملے میں 18ہندوستانی فوجی شہید ہو گئے تھے۔ہندوستانی کبڈی ٹیم کی جرسی بھی جاری کرنے والے کپل نے کہاکہ ایسی چیزوں کا فیصلہ حکومت پر چھوڑ دینا چاہیے ۔ملک کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی کے طور پر اگر ہمیں تا لاب میں کودنے کے لیے کہا جاتا ہے تو ہمیں اس کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے ۔ہندوستان سمیت کل 12ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی لیکن ان میں پاکستان شامل نہیں ہے۔


Share: